جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے 30سال بعد عراق میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی) سعودی عرب نے تعلقات بہتر کرتے ہوئے بغداد میں 30 سال بعد اپنا سفارتخانہ کھول دیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سفارتخانہ، سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصابی کی سربراہی میں وفد کے 2روزہ دورے کے دوران کھولا گیا۔خیال رہے کہ ایران کی خطے میں اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے ریاض، عراق سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد صحاف کا کہنا

تھا کہ سفارتخانہ گرین زون میں کھولا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔خیال رہے کہ عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی 6 اپریل کو ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے۔وہ رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب جانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے عراق سے 1990 میں تعلقات ختم کر دیئے تھے۔عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد سعودی عرب نے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…