ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

پیراگون سٹی کیس،خواجہ برادران کی مشکلا ت کم نہ ہوسکیں عدالتی حکم سے دونوں بھائیوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(اے این این)پیراگون سٹی کیس میں گرفتار سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی گئی۔ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو نیب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری کے روبرو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے اور جوڈیشل کمپلیکس کی جانب آنے والے تمام راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا۔خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی بڑی

تعداد موجود تھی۔عدالت نے سماعت کے بعد دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے 18 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔یاد رہے کہ سابق وزیر ریلوے اور ان کے بھائی پر پیرا گون سٹی سے مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔سماعت کے بعد خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک کی باگ ڈور نااہل افراد کے ہاتھ میں آگئی ہے، جس ملک کا وزیر خزانہ یہ کہے کہ ملک دیوالیہ ہونے والا ہے وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا، عمران خان نے کہا تھا کہ میں انہیں رلاؤں گا، یہ ہر پاکستانی کو رلا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…