منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اور مضر صحت پلاسٹک بوتل تیار کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن : نان فوڈگریڈ پلاسٹک بوتلوں کی تیاری، جعلی لیبلنگ، ریکارڈ کی عدم دستیابی پر 4 فیکٹریاں سیل

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اور مضر صحت پلاسٹک بوتل تیار کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن،نان فوڈگریڈ پلاسٹک بوتلوں کی تیاری، جعلی لیبلنگ، ریکارڈ کی عدم دستیابی پر 4 فیکٹریاں سیل،17ہزار خالی بوتلیں، بھاری مقدار میں خام مال اور مشینری ضبط کرلی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمدعثمان نے بتایا کہ لاہور میں ایک، شیخوپورہ میں2 اور فیصل آباد میں ایک فیکٹری کو سیل کیا گیا۔اقبال بوٹلز، علی دین پلاسٹک، میزان پلاسٹک اور جٹ بوٹلز کے خلاف

کارروائی کی گئی۔ناقابل سراغ پلاسٹک دانہ کی موجودگی پر 10 فیکٹریوں کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔ چیکنگ کے دوران 5 فیکٹریوں کے انتظامات تسلی بخش، 3 کو تفصیلی اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔صرف فوڈ گریڈ پلاسٹک دانے سے بنی بوتل ہی کھانے پینے کی اشیا کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔ پلاسٹک کرش سے تیار کردہ بوتل پر ”یہ کھانے کی اشیا میں استعمال کے لیے نہیں ”لکھنا لازم ہے۔ ناقص بوتلوں میں اشیا خورونوش کی ترسیل موذی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…