جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پھر نائٹ کلب کا چکر۔۔۔! عمراکمل نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی،ورلڈ کپ میں شرکت کے دروازے بند

datetime 1  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) قومی ٹیم کے ’’بگڑے بچے‘‘ عمر اکمل نے خود ہی اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی،ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر نائٹ کلب جانے پر ورلڈ کپ 2019ء کے سکواڈ میں جگہ بنانے کے تمام دروازے بن ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو ایک طرف لگاتار شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تو دوسری طرف عمر اکمل کی موج مستیاں جاری رہیں ،

عمر اکمل چوتھے ون ڈ ے کے بعد متحدہ عرب امارات کے نائٹ کلب میں مزے کرتے رہے ، اس حوالے سے ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آ گئی جس میں وہ نائٹ کلب میں موج مستیاں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر نائٹ کلب گئے تھے جس کے بعد اب ٹیم مینجمنٹ قومی سلیکٹرز سے درخواست کریگی کہ عمر اکمل کو ورلڈ کپ 2019ء کے سکواڈ میں شامل نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمر اکمل ڈانس پارٹیوں میں جاتے رہے ہیں۔ 2015ء میں حیدر آباد پولیس نے نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے انھیں کلین چٹ دیدی تھی۔عمر اکمل پر الزام تھا کہ انہوں نے حیدر آباد کے ایک نائٹ کلب میں ناصرف شرکت کی بلکہ قابل اعتراض حرکتیں بھی کی تھیں جس کے بعد پولیس نے ان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھاتاہم پولیس نے اپنی تحقیقات سے پی سی بی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نائٹ کلب واقعے میں عمر اکمل کی شمولیت کے کوئی ثبوت نہیں مل سکے ہیں۔اس حوالے سے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے معاملات میں نہ الجھائیں، مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ایسی باتوں سے میری فیملی ڈسٹرب ہوتی ہے، ڈانس پارٹی معاملے پر کچھ نہیں بتا سکتا،حیدر آباد واقعہ غلط ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…