پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

مریضوں کی سہولت کی خاطر پی ایچ ایف ایم سی کے تمام پروگرامز کو کامیابی سے جاری رکھیں گے : یاسمین راشد

datetime 1  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمیٹی کے بورڈکا چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)

ڈاکٹر عاصم، ڈائریکٹر پی ایچ ایف ایم سی عرفان میمن، ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر یاداللہ اور ڈاکٹر اختر رشید سمیت بورڈ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمیٹی کے انتظامی امور و دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کی خاطر پی ایچ ایف ایم سی کے تمام پروگرامز کو کامیابی سے جاری رکھیں گے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے ادویات کی بروقت فراہمی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔لوگوں کے معیار زندگی میں تبدیلی کیلئے نام نہاد نعرے نہیں بلکہ دردِدل کے ساتھ اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ سابقہ کرپٹ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولت دینے کی آڑ میں عوام کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے پنجاب کے دور دراز علاقوں میں غریب عوام مفت علاج معالجہ سے استفادہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا سرفہرست ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…