پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

معذور افراد کو معا شرے کا مفید حصہ بنانے کیلئے مسلسل تحقیق نا گزیر ہے، وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ معذور افراد کو معا شرے کا مفید حصہ بنانے کیلئے مسلسل تحقیق نا گزیر ہے، معذور افراد کی بحالی کے لے معا ونتی ٹیکنالوجی تک آسان رسائی اور اس کا فر وغ وقت کا تقا ضاً ہے ،حکومت پاکستان وزیر اعظم کی دوراندیشن قیادت میں معذوروں کی حالت زار میں بہتری لانے میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔ پیر کومتحدہ عرب امارات کے

سفارت خا نہ کی طر ف سے خصوصی افراد کیلئے سمپوزیم نے انعقاد پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا معذور افراد کی بحالی اور ان کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بارے وژن ترقی پسند اور بڑا مثبت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے جسمانی طورپرمعذور افراد کو معا ونتی آلات کی فراہمی کے سلسلہ میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ معذور افراد کو معا شرے کا مفید حصہ بنانے کیلئے مسلسل تحقیق نا گزیر ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی دوراندیشن قیادت میں معذوروں کی حالت زار میں بہتری لانے میں اپنا کردار جاری رکھے گی اس ضمن میں پر وگرامز اور حکمت عملی اپنانے160 کے ساتھ ساتھ تحقیق اور ترقی کو مضبوط بنائیگی ۔عامر کیانی نے کہاکہ حکومت پاکستا ن اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس نوبل کاز کے لیے تمام ممکن کو ششیں کررہی ہے۔ عامر کیانی نے کہاکہ انسان یکساں طور پراہم ترین اور قابل قدر ہے لہذا کسی بھی قسم کی معذوری یاکمز وری رکھنے والے انسانوں کو پیچھے نہیں چھوڑ اجاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ معذور افراد کی بحالی کے لے معا ونتی ٹیکنالوجی تک آسان رسائی اور اس کا فر وغ وقت کا تقا ضاً ہے۔انہوں نے کہاکہ معا شرے کی تر قی اور خوشحالی کے لیے ھے ضروری ھے کہ سب کو یکساں اور مساوی مواقع مہیا کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو وہ تمام حقوق دئیے جائیں جن سے وہ باعزت زندگی گزارسکیں ۔انہوں نے کہاکہ ہیومن ٹریفیکنگ جیسے موضوع پر مباحثے کا انعقاد لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ یو اے ای کے لوگ بے پناہ محبت کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یو اے ای نے پاکستان کی مالی طور پر مدد کی جس پر شکرگزارہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور یو اے ای کے مابین ثقافتی

رشتے کو مزید مضبوط کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ عالمی خصوصی اولمپکس میں پاکستانی بچوں اور بچیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی بچوں کو کامیابی کے مواقع فراہم کرنے پر یو اے ای کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ یو اے ای کے لوگوں کی محبت کا ذاتی طور پر گواہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ میری تعلیم یو اے ای میں مکمل ہوئی۔ یو اے ای کے نائب وزیر انسانی حقوق

احمد عبدالرحمن الجامی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تاریخی روابط ہیں،اس کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہیومن ٹریفیکنگ پوری دنیا کیلئے چیلنج ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کی روک تھام کیلئے پاکستان کو آگے آنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ اس حوالے سے بہت سے معاہدے بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہیومن ٹریفیکنگ سے متاثرین کی بحالی اہم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یو اے ای کے اس حوالے سے قومی سطح پر کمیٹی بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یو اے ای بین الاقوامی قوانین کے تحت اس کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارت متاثرین کو نارمل زندگی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی دنیا کو اس کی روک تھام کیلئے متحرک ہونا پڑے گا

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…