جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے میری تجاویز کو اہمیت دیتے ہوئے ملک میں سکواش کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے میری رہنمائی مانگی ہے : جان شیر خان

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی چمپین اور فخر پاکستان جان شیر خان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے میری تجاویز کو اہمیت دیتے ہوئے ملک میں سکواش کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے میری رہنمائی مانگی ہے۔

میرے تجربے کی روشنی میں سکواش کی ترقی کا واحد حل پاکستان بھر میں جونیئر لیول کے انٹر نیشنل ٹورنمنٹس اور پروفیشنل سینئر لیول کے زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 ہزار US ڈالر تک کے ٹورنمنٹس منعقد ہونے چاہیں جسکی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کا نہ صرف مورال بلند ہو گا بلکہ انکو اپنا کھیل بہتر بنانے اور پوائنٹس بہتر کرنے کے بھی کئی مواقع اپنے ملک میں دستیاب ہونگے۔ جسکی وجہ سے انٹرنیشنل سطح پر ہمارے کھلاڑیوں کو بڑے بڑے ٹورنمنٹس کھیلنے اور ملک کا نام روشن کرنے کے موقع ملیں گے۔ دنیائے سکواش کی تاریخ میں سب سے زائد 99پروفیشنل فائنلز جتنے والے عالمی چمپین جان شیر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پڑیزیڈنٹ پاکستان سکواش فیڈریشن جناب چیف آف ایر سٹاف ایر چیف مارشل مجاہد انور خان اور پاک ایر فورس کی کاوشوں سے پاکستان میں انٹر نیشنل ٹورنمنٹس یکم اپریل سے شروع ہو رہے ہیں اور میں اُمید کرتا ہوں کہ پاکستانی پلیئرز ان ٹورنمنٹس میں بہتر کھیل کا مظاہر کر کے ٹائیٹل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔ 8 مرتبہ کے ورلڈ اوپن کے ریکارڈ ہولڈ جان شیر خان نے مذید کہا کہ ہمارے کھلاڑی بہت Skill full ہیں لیکن اُنکو زیادہ سے زیادہ محنت اور توجہ اپنی فٹنس پر کرنی چاہیے اور ساتھ ہی میں پروفیشنل اور Energetic کوچز اور ٹرینرز ہائر کرنے چاہیں تا کہ ہونہار پلیئرز کو چنا جائے اور اُن پر مذید محنت کر کے ملک کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…