اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

بچوں کی پڑھائی میں عدم دلچسپی ،وجہ والدین خود بھی ہوسکتے ہیں مگر کیسے ؟ماہرین نفسیات کے حیرت انگیز انکشافات 

datetime 31  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک )اوہایواگر آپ کا بچہ سکول نہ جانے کے لیے ہر روز بہانے گھڑتا ہے اور صبح اْٹھنے میں ٹال مٹول سے کام لیتا ہے تو اس کی وجہ خود آپ بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر ہم میں علم حاصل کرنے کی خواہش یا عدم دلچسپی ہوگی تو وہ ہمارے بچوں پر شدید اثر انداز ہوتی ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق بچوں میں تعلیم سے رغبت نہ ہونے کی وجہ بہت حد تک جینیاتی بھی ہوسکتی ہے یعنی یہ ہمارے جین میں تحریر ہوتا ہے اور اس کا 40 سے 50 فیصد اثر بچوں کی تدریس پر پڑتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے ماہرین نے 6 ممالک کے 13 ہزار جڑواں بچوں کا مطالعہ کیا جن کی عمریں 9 سے 16 برس تک تھیں، مطالعے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ ماحول، رہن سہن اور خاندان تو مشترکہ عوامل ہیں لیکن ان میں بہت حد تک جینیات کا عمل دخل بھی ہوتا ہے اور اسی کا پڑھنے لکھنے سے گہرا تعلق دیکھا گیا ہے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہم بچوں کو اسکول جانے اور پڑھائی کی طرف راغب کرنے میں کمی کردیں بلکہ یہ جانیں کہ خود والدین بھی اپنی اس کم عمر میں اسکول جانے سے جی چراتے رہے تھے اور اسی وجہ سے یہ جین اب ان کی اولاد تک منتقل ہوئے ہیں جب کہ وہ والدین جو اپنے بچپن میں اسکول جانے اور پڑھائی میں دلچسپی لیتے ہیں ان کے بچوں میں بھی یہ رحجان زیادہ پایا جاتا ہے۔ ماہرین کے نزدیک والدین اکثر اسکول کے ماحول اور اساتذہ کو بچے کی تعلیمی اکتاہٹ کا ذمے دار ٹھہراتے ہیں جو کہ ہمیشہ درست نہیں ہوتا اسی لیے والدین کو چاہئے کہ وہ روزانہ کچھ وقت بچوں کو دیں اور انہیں اپنے ساتھ بٹھا کر پڑھانے کی کوشش کریں تاکہ مؤثر نتائج برآمد ہوں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…