جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

پلوامہ حملے کے بعد مودی کی جماعت کو پہنچنے والا فائدہ ختم،بھارتی انتخابات میں عوام ووٹ کس کو دیں گے؟تازہ ترین سروے نے بی جے پی کو ہلاکر رکھ دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں جیسے جیسے الیکشن قریب آتے جا رہے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قوم پرست جذبات کے سیاسی فوائد مدھم پڑھتے جا رہے ہیں اور سماجی و اقتصادی مسائل دوبارہ اہم ہوتے جا رہے ہیں۔پلوامہ حملے کے تناظر میں پاک بھارت کشیدگی کی حالیہ لہر اور اس دوران پائے جانے والے قوم پرست جذبات سے وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت کو جو فائدہ پہنچا تھا،

وہ اب ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ انکشاف بھارت میں کرائے گئے رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں کے نتائج کی بنیاد پر کیا گیا ۔ سی ووٹر پولنگ ایجنسی کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد دہشت گردی اور سلامتی سے متعلق امور پر عوامی رائے یا تائید انتیس فیصد تھی جبکہ اب مارچ کے اواخر میں یہ پندرہ فیصد پر آن پہنچی ہے۔سی ووٹر پولنگ ایجنسی کے مطابق سلامتی سے متعلق امور پر عوام کی رائے میں تبدیلی یا اس کی اہمیت میں کمی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے پریشانی کا سبب ہے کیونکہ یہ وہ معاملہ ہے، جس میں بی جے پی اپنی حریف جماعت کانگریس پر سبقت لیے ہوئے تھی۔ رائے عامہ کے جائزے میں شریک افراد کی رائے میں فضائی حملے اور قوم پرست جذبات نے عوام کی توجہ بڑھتی ہوئی بے روز گاری اور دیگر کئی سماجی اور اقتصادی مسائل سے ہٹا دی تھی تاہم اب جیسے جیسے الیکشن قریب آ رہے ہیں، یہ مسائل دوبارہ عوام کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ بھارت میں جیسے جیسے الیکشن قریب آتے جا رہے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قوم پرست جذبات کے سیاسی فوائد مدھم پڑھتے جا رہے ہیں اور سماجی و اقتصادی مسائل دوبارہ اہم ہوتے جا رہے ہیں۔پلوامہ حملے کے تناظر میں پاک بھارت کشیدگی کی حالیہ لہر اور اس دوران پائے جانے والے قوم پرست جذبات سے وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت کو جو فائدہ پہنچا تھا، وہ اب ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…