اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات کون کون سے ہیں؟فہرست جاری

datetime 30  مارچ‬‮  2019

لندن(اے این این)سال 2019 کے لیے دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن کا پہلا نمبر ہے۔فرانس کا دارالحکومت پیرس دوسرے، اطالیہ کا شہر روم تیسرے، یونان کا جزیرہ کرٹ چوتھے اور انڈونیشا کا جزیرہ بالی سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات میں پانچویں نمبر پر ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نئی فہرست میں ان معروف ترین مقامات کا نام پیش کیا گیا جن کا رخ دنیا بھر کے لوگ روایتی سیاحت کے مقصد سے کرتے ہیں۔مذکورہ فہرست موسم بہار کی تعطیلات شروع ہونے سے چند ہفتے قبل سامنے آئی ، اس سیزن میں ہر سال بڑے پیمانے پر سیاحتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔عالمی سطح پر دس بہترین مقامات کی فہرست میں مراکش کا شہر مراکش سٹی نویں نمبر پر اور متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی دسویں نمبر پر ہے۔فہرست کی تیاری کے لیے ہونے والے سروے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو سیاحت کے مقصد سے دنیا بھر میں مختلف مقامات کا رخ کرتے ہیں،مراکش اور دبئی نے اپنی درجہ بندی کے حوالے سے سیاحتی نقشے میں شامل دنیا کے بہت سے اہم شہروں پربرتری حاصل کر لی۔ان میں نیویارک(13 ویں پوزیشن)، ہینوے (15 ویں پوزیشن)اور ٹوکیو 16 ویں پوزیشن شامل ہے۔علاوزہ ازیں ہر سال لاکھوں سیاحوں کی منزل بننے والا ہانک کانگ اس فہرست میں 22 ویں نمبر پر ہے جب کہ سیاحوں اور مہم جوئی کے دیوانوں کی ایک اہم منزل آسٹریلیا کا شہر سڈنی فہرست میں 24 ویں پوزیشن پر ہے۔عالمی سطح پر اس فہرست میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن کا پہلا نمبر ہے۔

فرانس کا دارالحکومت پیرس دوسرے، اطالیہ کا شہر روم تیسرے، یونان کا جزیرہ کرٹ چوتھے اور انڈونیشا کا جزیرہ بالی سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات میں پانچویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن قیمتوں میں اضافے، شدید ٹریفک اور سیاحتی مقامات پر طویل قطاروں کے باوجود سرفہرست رہا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…