نیویارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ براعظم افریقہ میں بیماریوں کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی وجہ سے مختلف ممالک کو بڑے نقصانات کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقہ میں اقوام متحدہ کے تین روزہ فورم کے بعد جاری کردہ ایک رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ
افریقہ کے 47 ممالک کو سن 2015ء میں بیماریوں اور صحت سے متعلق دیگر معاملات کی وجہ سے 630 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ پروڈکٹیویٹی کاسٹ آف اِلنیس اِن افریقہ نامی اس رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت نے بیماریوں کی بنا پر اقتصادی نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی وجہ سے مختلف ممالک کو بڑے نقصانات کا سامنا ہے۔