منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ‘‘کے تحت فوج ،پولیس شہداء کے خاندانوں کو محدود مفت گھر دینے کا فیصلہ ،تفصیلات جاری

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) حکومت نے ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ‘‘کے تحت فوج اور پولیس کے شہداء کے خاندانوں کو محدود مفت گھر دینے کا فیصلہ کر لیا ،لودھراں اور رینالہ خورد میں شہدا کی فیملیز کو بیس بیس گھر مفت دیئے جائیں گے،

حکومت نے تمام متعلقہ اضلاع میں شہدا کے خاندانوں کو درخواستیں دینے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے بتایا ہے کہ لودھراں اور رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی کم لاگت کے گھروں کے حصول کیلئے درخواست فارم جمع کروانے کی تاریخ میں یکم اپریل 2019ء (سوموار) تک توسیع کر دی گئی ہے ۔جمعتہ المبارک کو لودھراں اور رینالہ خورد ، ضلع اوکاڑہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت عوام کی ایک بڑی تعداد نے درخواستیں جمع کروائیں لہذا ہفتہ اور اتوار کو بینک کی تعطیل کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان اضلاع میں درخواست فارم یکم اپریل تک وصول کیے جائیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پولیس اورفوج کے شہدا کی بیوگان کو لودھراں اور رینالہ خورد سکیم میں بیس بیس مکانات بلامعاوضہ فراہم کیے جائیں گے اور اس ضمن میں درخواستیں بھی یکم اپریل تک وصول کی جائیں گی ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں اس حوالے سے درخواست فرام جمع کروانے کی تاریخ 31مارچ تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…