جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف کی عدالت عظمیٰ سے ضمانت پر رہائی ،’’ڈیل ‘‘ ہوئی تھی یا نہیں؟ حمزہ شہباز شریف نے وضاحت کردی‎

datetime 29  مارچ‬‮  2019 |

لالہ موسیٰ (این این آئی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ( ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی عدالت عظمیٰ سے ضمانت پر رہائی کے حوالے سے ڈیل کی باتیں افسوسناک اور بے بنیاد ہیں، ایسی بات کرتے ہوئے اللہ سے ڈرنا چاہیے کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ لالہ موسیٰ میں سینئر صحافی جاوید چودھری کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔

ہمیں اور پیپلز پارٹی کو قرض کے طعنے دینے والوں نے آج قرض لے لے کر ملک کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے قرض کا حساب قوم کو دینا پڑے گا۔ اب وقت ہے ملک اور بدحال معیشت کو بچایا جائے پھر پچھتاتے رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ غیر یقنی کی صورتحال ہے اورکمزور معاشی صورتحال سے ملک کو نکالنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ 8مہینوں میں ہم نے دل پر پتھر رکھ کر حکومت کو موقع دیا جمہوریت کیلئے ہم خاموش ہیں لیکن حکومت کے عوام دشمن فیصلوں اور غلط پالیسوں کی وجہ سے ہم زیادہ دیر خاموش نہیں رہ سکتے۔ مانگے تانگے پیسوں سے ملک نہیں چلا کرتے ، گیس کے بلوں میں ہو شربا اضافہ سے عام آدمی کو 15ہزار لاگت کا بل 40ہزار روپے بھیج دیا گیا۔ اس پر اسمبلی میں سوال پیدا ہوا انٹیلی جنس کے لوگ جا کر ٹیکس کے نوٹس دے رہے ہیں کیا اس طرح ملک چلتے ہیں ؟ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ 300ارب باہر سے آئے گا یہاں پر کوئی ایک پائی لگانے کو تیار نہیں۔ ایسے اقدامات کر نے چاہییکہ ملک کا پہیہ ، آنے والاے حالات خوفناک منگائی کا پتہ دے رہے ہیں۔ 8ماہ پہلے میاں شہباز شریف نے اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ آئیں میثاق معیشت کریں۔ ہم ملکر قانون سازی کرتے ہیں ، حکومت کا ساتھ دیں گے ، لیکن چور، ڈاکو کے نعرے لگائے گئے۔ صاف پانی کے کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا گیا۔ ہم اللہ کے فضل سے عدالتوں سے سر خرو ہو کر نکلے۔ چور ، ڈاکو کہنے سے 22کروڑ عوام کا پیٹ نہیں پلتا۔

آج علاج معالجہ عوام کی دسترس سے دور ہے ، سرکاری ہسپتالوں کے علاج مہنگے ،سرکاری محکموں کے ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے پیسے نہیں ، حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے۔ میرا حکومت کو مشورہ ، دعا اور خواہش ہے کہ پاکستان قوم کا مزید امتحان نہ لے ، ہوش کے ناخن لے ، نعروں کے پیچھے چھپنا چھوڑ دے ورنہ قوم احتساب کرے گی اور وہ احتساب کڑا ہو گا لیکن احتساب میں قوم کا وقت ضائع ہو گا جس کا ازالہ کون کرے گا ؟ حکومت عوام کی بھلائی کے کام کرے اگر کام نہ کیا تو خدا کے عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہد ری ، سابق وفاقی وزیر ، چوہد ری جعفر اقبال سابق وزیر مملکت ، چوہد ری شبیر احمد کوٹلہ سابق ایم پی اے ، چوہد ری لیاقت علی بھدرایم پی اے ، لیاقت بلوچ مرکزی رہنما جماعت اسلامی ، احمد نسیم گجر سابق آئی جی ، یاسر پیرزادہ کالم نگار و دیگر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…