جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

امریکی شہر نیویارک میں خطرناک وبا پھوٹ پڑی ، ایمرجنسی نافذ،بچوں کے عام مقامات پر جانے کی پابندی عائد کردی گئی

datetime 29  مارچ‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی) امریکی شہر نیویارک میں خسرہ کی وبا پھیلنے لگی،راک لینڈ کاؤنٹی میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیاگیا اور بچوں کے بغیر ویکسینیشن باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک میں خسرہ کی وبا سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں، جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ویکسینیشن کرانا لازمی ہوگی۔نیو یارک کی راک لینڈ کاؤنٹی میں خسرے کے ایک سو تیریپن کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد

انتظامیہ نے خسرہ سے بچاو کے ٹیکے نہ لگانے والے بچوں کے عام مقامات پر جانے کی پابندی لگادی ہے۔ایمرجنسی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پانچ سو ڈالر کا جرمانہ اور چھ ماہ قید تک کی سزا ہو سکتی ہے، یہ اعلان واشنگٹن، کیلیفورنیا، ٹیکساس اور اِلونائے کی ریاستوں میں خسرہ پھیلنے کے بعد کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق ویکسی نیشن سے بچوں کو آٹیزم میں مبتلا ہونے کی افواہ کے باعث والدین نے بچوں کواس ٹیکے سے محروم رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…