لاہور(این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کی مسلسل خراب بیٹنگ فارم کے باعث ورلڈ کپ کے سکواڈ سے باہر ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 14 اپریل کو ہوں گے اور ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی۔
شعیب ملک کی آسٹریلیا کے خلاف خراب کار کر دگی کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کاسلسلہ شروع ہوگیا قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کو گزشتہ ایک روہ میچ کے بعد خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے چند ہفتے قبل پاکستان کے سب سے سنیئر بیٹسمین شعیب ملک کی غیر مستقل مزاج کارکردگی پر ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز بھی پریشان دکھائی دیئے ۔ یاد رہے کہ 282 ون ڈے انٹرنیشنل کا وسیع تجربہ رکھنے والے شعیب ملک نے حالیہ سیریز میں 1160 اور 31 رنز بنائے ہیں جبکہ یکم جنوری 2018 سے انہوں نے 25 ون ڈے میچوں میں 29 کی اوسط سے 556 رنز سات نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کئے ہیں۔ستمبر میں ایشیا کپ میں پاکستان کے لیے افغانستان کے خلاف 51 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر میچ وننگ اننگز کھیلی۔ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف 78 ا?سٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز کے شارجہ ون ڈے میچ میں 60 رنز بنائے تاہم دونوں میچ پاکستانی ٹیم ہار گئی۔سنیئر بیٹسمین کی خراب کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے پاکستان نے بھارت کے خلاف دو میچ کھیلے لیکن اسے دونوں میں شکست ہوئی۔بنگلا دیش کے خلاف ایک اور آسٹریلیا کے خلاف تین میچ کھیلے اور تینوں پاکستانی ٹیم ہار گئی۔جنوبی افریقا کے خلاف پانچ میں سے دو میچ اور نیوزی لینڈ کے خلاف 8 میں سے دو میچ جیتے۔ 2010 سے پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 20 میچ کھیلے ہیں تین جیتے اور17 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔