جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

صومالیہ کے معروف ہوٹل پر کاربم حملہ،16افرادہلاک،30زخمی، الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

datetime 29  مارچ‬‮  2019 |

موغادیشو(این این آئی)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک کار بم حملے میں16ہلاک جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے ، القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسند گروہ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے ایک اہلکار نے بتایاکہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک کار بم حملے میں16افراد مارے گئے ۔ اس حملے

میں زخمیوں کی تعداد بیس بتائی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ بارود سے بھری اس کار سے یہ حملہ ایک مشہور مقامی ہوٹل کے قریب سڑک پر کیا گیا۔ دھماکے سے کئی قریبی عمارات کو بھی نقصان پہنچا۔ اس ہوٹل میں جانے والے افراد زیادہ تر حکومتی اہلکار، سیاستدان اور غیر ملکی مہمان ہوتے ہیں۔ القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسند گروہ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…