جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

سپورٹس بورڈ پنجاب نے 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے میڈلز کی تفصیلات جاری کردیں

datetime 29  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے میڈلز کی تفصیلات جاری کردی ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑی 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے لئے بھرپور تیاری کریں۔

اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں سب کو دکھائیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے 3سے 6اپریل تک منعقد ہونیوالی 72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں کل 1028میڈلزہوں گے جن میں سونے کے 295، چاندی کے 295اور کانسی کے 438میڈلز شامل ہیں، اتھلیٹکس (مرد) میں سونے، چاندی اور کانسی کے 13،13، ، فٹ بال کے سونے، چاندی اور کانسی کے 14،14، ہاکی کے سونے ، چاندی اور کانسی کے 14،14کبڈی کے سونے، چاندی اور کانسی کے 12،12، والی بال کے سونے ، چاندی، کانسی کے 10،10، ریسلنگ کے سونے، چاندی، کانسی کے 8،8میڈلز ہوں گے،سوئمنگ کے سونے، چاندی اور کانسی کے 13،13، سائیکلنگ ٹیم ایونٹ کے 13،13، اتھلیٹکس گرلز کے سونے، چاندی، کانسی کے 8،8، باسکٹ بال، والی بال اور ہینڈ بال گرلز کے سونے، چاندی اور کانسی کے 10،10 میڈلز شامل ہیں جبکہ دیگر کھیلوں کے ایونٹ کی مناسبت سے سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز کامیاب کھلاڑیوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…