اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ترین ملٹی نیشنل میڈیسن کمپنی کے تیار کر دہ انتہائی اہم اینٹی بائیوٹک کے سیل بند انجکشن سے کھٹمل نکل آیا۔ روزنامہ پاکستان کے مطابق ایک فارما کمپنی نے مقامی سرکاری ہسپتال کو getofin انجکشن سپلائی کیے ۔معائنہ کے دوران ایک سے زائد سیل بند انجکشنوں سے کیڑے نکل آئے بعدازاں مزید تحقیقات سے ثابت ہوا کہ یہ کیڑے نہیں کھٹمل ہیں جس کے بعد ڈریپ کے انسپکٹر
کو بلایا گیا مگر وہ موقع پر نہ پہنچ سکے تاہم فارماسسٹ لائر زفورم کی پوری ٹیم صدر سمیت موقع پر پہنچ گئی اور انجکشن اپنے قبضے میں لے لئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فورم کے صدر نور محمد مہر نے کہا جس انجکشن سے کھٹمل برآمد ہوئے اگر کسی مریض کو لگ جائے تو وہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔دوسری جانب مشیر صحت حنیف پتافی کا کہنا ہے کہ معاملہ افسوسناک ہے معاملے کی تحقیقات کرائی جائینگی۔