منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اختر مینگل کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ،حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ،دوٹوک موقف اختیارکرلیا

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اخترمینگل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کر اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اور لاپتہ افراد، بلوچستان میں پانی کا مسئلہ، افغان مہاجرین کی واپسی کا معاملہ اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بلوچستان سے سینیٹ نشست پر ہونے والے اختلافات بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر اخترمینگل کا کہنا تھا کہ میری سیاست کا مقصد 6 نکاتی ایجنڈا ہے، اگر 6 نکات پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے حوالے سے اقدامات پر اختر مینگل کو اعتماد میں لیا اور ان کے 6 نکاتی مطالبات ماننے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ادارے مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں جبکہ بلوچستان میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کا ٹاسک یار محمد رند کو دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 29 اور 30 مارچ کو بلوچستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا، اور دورے کے دوران اخترمینگل سے دوبارہ ملاقات کا عندیہ دیا۔واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی قومی اسمبلی میں 4 نشستیں ہیں اور 2018 کے انتخابات کے بعد اس نے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…