جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد کے بعد پاکستان میں ایک اورائیر پورٹ بنانے کی تیاریاں  230ملین ڈالر سے بننے والا جدید ائیرپورٹ کس شہرمیں بنایا جائیگا؟پڑھئے تفصیلات

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی) گوادر میں نئے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رواں ہفتے رکھا جائے گا، ایئرپورٹ 230 ملین ڈالر سے تعمیر ہوگا۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت گوادر میں نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے منصوبہ کے ڈیزائن اور فزیبلٹی کا کام پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے ۔ نئے ایئرپورٹ کی تعمیر سے سی پیک کے فریم ورک میں ایک اہم مقام حاصل ہو جائے گا ، اس سے گوادر عالمی سطح پر ایوی ایشن کی صنعت

کا ایک اہم مرکز بھی بنے گا۔ حکام نے کہا کہ ایئرپورٹ پر A380 بوئنگ سمیت دنیا کے دیگر بڑے سے بڑے جہازوں کو لینڈنگ کی سہولیات دستیاب ہوں گی جس کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو آمد و رفت کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موجودہ ایئرپورٹ کے شمال مشرق میں 26 کلومیٹر دور تین ہزار ایکڑ زمین کی نشاندہی کی ہے ۔ نئے ایئرپورٹ کو بین الاقوامی سٹیٹس حاصل ہوگا جو اوپن سکائی پالیسی کے تحت چلایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…