منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان تقریب مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی ،بھارتی پاکستان دشمنی میں پاگل ہوگئے

datetime 23  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور ہراساں کیا۔یوم پاکستان پر ہمسایہ ملک بھارت کے دارالحکومت میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، ہائی کمشنر سہیل محمود نے قومی پرچم لہرایا ، قومی ترانہ پڑھا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں ، بھارتی کاروباری شخصیات اورحریت رہنماؤں نے شرکت کی،

تاہم بھارتی حکومتی نمائندے تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔تقریب کے اختتام کے بعد ہائی کمیشن کے باہر بھارتی خفیہ اداروں کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے شرکاء4 4 کو ڈرایا دھمکایا۔ تقریب میں شریک بھارتی تاجروں سے پوچھ گچھ کے نام پر ہراساں کیا گیا، بھارتی ایجنسی کے اہلکاروں کے نامناسب رویے پر تاجروں نے احتجاج بھی کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت کے غیر سفارتی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت کو اوچھی حرکات سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔قبل ازیں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت پر واضح کیا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے۔ دھونس اوردھمکیوں کا استعمال ماضی میں فائدہ مند ہوا ہے اورنہ ہی اب ہوگا۔ جموں و کشمیرسمیت تمام تنازعات کا منصفانہ حل مذاکرات ہیں۔پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے مزید کہا کہ باہمی کشیدگی کے خاتمے کے لئے بھارت نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا، بھارتی کمانڈر کی رہائی اور کرتارپور راہداری پر مذاکرات سے تناؤ میں کمی آئی ہے لیکن سرحدی کشیدگی کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ہائی کمشنر سہیل محمود نے وزیراعظم عمران خان کی پہلی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ایک قدم بڑھانے پر دو قدم آگے آنے کے وزیراعظم کے عزم کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ برابری اور احترام کے ساتھ پ?ر امن اور اچھے تعلقات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…