لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی کے حوالے سے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،توہین آمیز رویے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے ۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اپنے رویے پر تحریری جواب داخل کریں۔ لاہو رہائیکورٹ کی تاریخ میں کسی لاء افسر نے ایسا رویہ اختیار نہیں کیا ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لاء افسران نے عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔
ایڈووکیٹ جنرل اور لاء افسران مرضی کے بینچ کے پاس کیس لگوانا چاہتے تھے ۔ لاہو رہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ میں سے جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس عالیہ نیلم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے قائم نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا فیصلہ سنایا جبکہ جبکہ بینچ میں شامل جسٹس قاسم خان نے جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کے فیصلے پر اختلافی نوٹ لکھا۔عدالت کی جانب سے پنجاب حکومت سے یکم اپریل کو جواب طلب کیا گیا ہے۔