اسلام آباد(سی پی پی )ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نےجے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا معائنہ کیا ،ملائیشین وزیراعظم کو جے ایف 17تھنڈر طیارے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3روزہ دورے مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے ،وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین مہمان کو رخصت کیا،اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر خسرو بختیار اور دیگر موجود تھے۔ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاک فضائیہ کی جانب سے جیکٹ گفٹ کی گئی جو پائلٹس طیاروں کی پرواز کے دوران استعمال کرتے ہیں ، ملائیشین مہمان نے نورخان ایئر بیس پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر پاک فضائیہ کے حکام نے مہاتیر محمد کو طیاروں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔