اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دریائے چناب پرڈیم بنانے کا فیصلہ،تفصیلات جاری

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودہا (آن لائن)دریائے چناب پر1 ارب 46 کروڑ 33 لاکھ کی لاگت سے ڈیم بنانے کا فیصلہ، 78میگا واٹ بجلی کی پیدوارمتوقع ، طالب والا سے چنیوٹ پل تک ڈیم کی تعمیر کے لیے کمشنر سرگودھاکی ہدایت پر پی سی ون مکمل ، سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کے بعد دریاؤں میں ڈالنے کا بھی پلان تیار کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق طالب والا سے چنیوٹ پل تک 1 ارب 46 کروڑ 33 لاکھ کی لاگت سے ڈیم تیار کیا جائے گا

جس کے 15 دروازے پانی کے بہاؤ پر لگائے جائیں گے ، جن سے 78 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، اپرجہلم کنال کے بہاؤ میں بارہ ہزار کیوسک تک کا اضافہ کیا جارہاہے تاکہ زرعی وتوانائی کی پیداوارکو منظم اور معتدل بنایا جاسکے ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن نے محکمہ اریگیشن کے افسران کو ہدا یت کی کہ وہ کسانوں کو فصلوں کیلئے موسمیات کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ ٹیل کے کسانوں کیلئے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے انتظامات بھی کئے جائیں ۔ انہوں نے نہروں او رکھالوں کی بروقت بھل صفائی کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ اریگیشن اور ڈرینج کا محکمہ سیوریج واٹر کو دریاؤں میں بہانے سے قبل اس کے ٹریٹمنٹ کیلئے پلانٹس کی فز یبلٹی بھی بنائیں تاکہ اس پانی کو مفید بنایا جاسکے ۔ سرگودہا ڈویژن سے تین دریا بہتے ہیں جن میں دریائے چناب ‘ دریائے جہلم اور دریا ئے سندھ شامل ہے جبکہ ان دریاؤں سے تین نہریں نکالی گئی ہیں جہاں سے 24ہزار 575 کیوسک آب پاش پانی فراہم کیا جارہاہے جبکہ 576 چینل بنائے گئے ہیں جن کی کل لمبائی 4ہزار 635میل ہے جبکہ ڈویژن سے 33 ڈرینز گزرتی ہیں جن کی کل لمبائی 1835 میل ہے ۔ ڈویژن میں 245 میل سیلابی بند بنائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ سرگودہا ڈویژن میں جناح بیراج اور چشمہ بیراج اہم ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سرگودہا ڈویژن کی 46لاکھ ایکڑ زرعی زمین کوجو نہری سرکلز سیراب کر رہے ہیں جن میں لوئر جہلم کینال اور تھل کینال اہم ہیں سال 2018-19 میں محکمہ اریگیشن کی 22 سکیمیں شروع کی گئی ہیں ۔ جن میں لنگر والا پل کے قریب سیلابی بند کی تعمیر بھی شامل ہے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…