جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستانی دریاؤں پربڑی تعداد میں ڈیم بنا کر پانی روک لیا،خطرے کی گھنٹی بج گئی، آبی ماہرین کے انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھرکی طرح سندھ میں بھی عالمی یوم پانی کے موقع پرآگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا، تقریبات میں ضلع تھر پارکر،حیدر آباد، میر پور خاص، جھڈو، ڈگری، کندھ کوٹ ، سانگھڑ ، ٹنڈو جام، عمر کوٹ، نوابشاہ، سکرنڈ، سکھر، ڈہرکی ،ٹنڈو محمد خان و دیگر اضلاع کے صدور اور دیگر نے شرکت کی،

سندھ ریجن کے ڈپٹی منیجر صاف پانی کاشف عباس ملک نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی دریاؤں پربڑی تعداد میں ڈیم بناکر پانی روک لیاہے،دوسری جانب پاکستان میں مناسب ڈیمز نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی سیلاب کی صورت میں نقصان پہنچاکر ضائع ہوجاتاہے، زمین پر پانی کے ذخائر بھی محدود ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے پانی کے صنعتی ، زراعت اور گھریلو استعمال کے لیے ایسا نظام متعارف کروایاجائے کہ یہ ضائع نہ ہو۔ پانی کا دانشمندانہ استعمال اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی ضرورت ہے ،’’ پانی بچائیں ملک بچائیں ‘‘ہمارا نعرہ ہونا چاہیے۔نبی کریمؐ کا فرمان ہے کہ اگر آپ ندی کے کنارے پر بھی بیٹھے ہوں تو پھر بھی پانی ضائع کرنے سے گریز کریں، مقررین نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن فراہمی آب کی سب سے زیادہ سہولتیں فراہمی کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ہے، تھر پارکر سمیت سندھ بھر میں پانی کے منصوبوں سے روز لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں، پانی کے عالمی دن پر واک اور سیمینار کا مقصد لوگوں میں پانی کی بچت ،صاف اور آلودہ پانی کے استعمال کے فائدے اور نقصان سے آگاہی فراہم کرنا ہے، صحت مند زندگی کے لیے صاف پانی کا استعما ل ضروری ہے ،الخدمت کے واٹر فلٹریشن پلانٹ عوام کو معیاری اور سستاپانی فراہم کررہے ہیں۔  ملک بھرکی طرح سندھ میں بھی عالمی یوم پانی کے موقع پرآگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…