اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی نواز شریف سے ملاقات سے متعلق فیصلہ سنادیا

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی جانب سے اپنے والد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے اور ملاقات کی اجازت ملنے تک جیل کے باہر رہنے کے بیان کے بعد محکمہ داخلہ نے انہیں اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کرنے کی اجازت دیدی ہے ، مختلف ٹیسٹوں کیلئے خون کے نمونے لینے کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا گیا ۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ نواز شریف سے ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی ہے ، آپ کا ایک بار پھر شکریہ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ گردوں کے مرض کی تشخیص اور صحت کی صورتحال جانچنے کیلئے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ان کی رپورٹس جلد آئیں گی اور ہمیں بھی ان سے آگاہ کیا جائے گا ۔ قبل ازیں مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ درخواست کے باوجود مجھے اور ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ،آج ( ہفتہ ) جیل کے باہر پہنچوں گی اور جب تک ملاقات کی اجازت نہیں مل جاتی جیل کے باہر موجود رہوں گی۔ مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹر داخلہ کو ملاقات کی اجازت کیلئے خط تحریر کیا گیا تھا ۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کے گردوں کی بیماری تیسرے اسٹیج پر ہے جو سنگین ہوتی جارہی ہے ،بیماری جانچنے کیلئے نوازشریف کا فوری طور پر طبی معائنہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے جانے والے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو دو گھنٹے انتظارکرانے کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کا فوری معائنہ اور مجھے اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا تو آج ( ہفتہ ) سے تب تک جیل کے باہر جاکرکھڑی رہوں گی جب تک ملاقات کی اجازت نہیں مل جاتی۔

انہوں نے کہا کہ کارکن 23مارچ کو احتجاج کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں نواز شریف نے پہلے ہی روک دیا اور ہدایت کی کہ 23مارچ کو اس دن کی مناسبت سے شایان طریقے سے منایا جائے ۔ ٹوئٹرپر ایک کارکن کی جانب سے احتجاج کرنے کے حوالے تجویز پر مریم نواز نے کہا کہ آپ لوگوں کی محبت ہمارا سرمایہ ہے مگر ہم سب کو میاں صاحب کو اپنا بڑا سمجھتے ہوئے ان کا حکم ماننا ہے۔ نواز شریف کا خیال ہے کہ ہمارا مقدمہ عدالت میں ہے اور ہمیں کوئی ایسا کام نہیں کرنا جس سے یہ تاثر ابھرے کہ ہم مقدمہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بہت شکریہ اور دعائیں۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک ندیم کامران کی جانب سے بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو خط ارسال کر کے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش ظاہر کی گئی ۔خط میں درخواست کی گئی ہے کہ مریم نواز اور ان کے ذاتی معالج کو نواز شریف سے فوری ملاقات کی اجازت دی جائے ۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے بھی اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز اور ذاتی معالج کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی جائے۔نواز شریف کی طبیعت بحال ہونے تک فیملی اور ذاتی معالج کو روزانہ کی بنیادوں پر ملنے کی سہولت دی جائے اور یہ ان کے بنیادی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…