جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 22  مارچ‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب ) کو 26مارچ تک ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے رمضان شوگر ملز کیس کے ریفرنس کی کاپی بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی ۔ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی ۔حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو بتایاکہ حمزہ شہباز نیب میں زیر سماعت انکوائری میں شامل تفتیش ہیں اور وہ نیب کے ساتھ تفتیش میں

مکمل تعاون کررہے ہیں ۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ نیب نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے حمزہ شہباز تفتیش میں مکمل تعاون کررہا ہے لیکن اس کے باوجود حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گاہ جو غیر قانونی ہے لہٰذا عدالت اس اقدام کو کالعدم قرار دے۔نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل میں ریفرنس بھی دائر کر دیا ہے۔ جس پر عدالت نے نیب کو 26 مارچ تک ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔ جسٹس فرخ عرفان خان نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ریفرنس کی کاپی بھی ریکارڈ کا حصہ بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…