لاہور(آن لائن) کسٹمز حکام نے ہیروئن سمگلنگ کیس میں غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا کی 8 سال 8 ماہ قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے غیر ملکی ماڈل ٹریزاہلسکوا کی 8سال 8ماہ قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کسٹمز وکیل کا کہنا ہے کہ مجرمہ سے منشیات کی برآمدگی ثابت ہوئی، جرم ثابت ہونے کے باوجود ماڈل کو کم سزا سنائی گئی جبکہ مجرمہ کے ساتھی شعیب حفیظ کی بریت کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔دوسری جانب غیر ملکی ماڈل ٹریزاکے وکیل نے بھی سزاکیخلاف اپیل کی تیاری کر لی ہے۔ سرداراصغرمحمودڈوگر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے ،کسٹمز گواہان کے بیانات میں تضاد تھا، ریکارڈ پر موجود شواہد سزا دینے کیلئے کافی نہیں تھے،ملزمہ سے منشیات کی برآمدگی ثابت نہیں ہوئی۔وکیل نے کہا کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکووا معصوم ہے، امیدہے کہ ہائیکورٹ ملزمہ ٹریزا کو رہائی دیگی،25مارچ تک ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دیں گے۔واضح رہے کہ 19 مارچ کو ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے منشیات سمگلنگ کیس میں محفوظ فیصلہ سنایا تھا جس میں غیر ملکی حسینہ کو 8 سال8 ماہ قید اور ایک لاکھ تیرہ ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی ، ملزمہ سزا سن کر سکتے میں آگئی تھی اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیا تھا۔ کسٹمز حکام نے ہیروئن سمگلنگ کیس میں غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا کی 8 سال 8 ماہ قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے غیر ملکی ماڈل ٹریزاہلسکوا کی 8سال 8ماہ قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔