منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے سے 120 افراد جاں بحق، کئی لاپتہ

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد ،(اے این این)عراق میں دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی، 55 کو بچا لیا گیا۔عراقی حکام کے مطابق کشتی اوور لوڈنگ کے باعث ڈوبی، کشتی میں 50 افراد کی گنجائش تھی مگر اس میں 200 افراد سوار تھے۔ واقعہ میں 120 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم ریسکیو ٹیموں نے 55 افراد کو زندہ بچالیا۔ جبکہ لاپتہ افراد کے بارے میں حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ بھی ہلاک ہو چکے ہیں تاہم تلاش آپریشن جاری ہے ۔واضح رہے کہ حادثہ عراق کے

شمالی شہر موصل کے قریب دریائے دجلہ پر واقع تفریح گاہ میں پیش آیا، جہاں کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار کیے گئے تھے۔ کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد افراد سوار تھے۔امدادی ٹیموں نے دریا سے 50لاشیں نکال لی ہیں جبکہ درجنوں افراد پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔35 سے زائد افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹر کی مدد لی گئی ہے۔عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمے داروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا حکم دے دیا۔‎

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…