جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال پر نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ ،بڑے پیمانے پر تبدیلیاں،نوٹیفکیشن جاری

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال پر نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ ،نرسری تا کلاس ششم تک نیا نصاب امسال(2019۔2020) تبدیل کر دیا جائے گا،ساتویں اور آٹھویں کلاس کا نیا نصاب بھی منظور،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا نصاب کی پرنٹنگ کا عمل شروع، کلاس پنجم تک کا نصاب اپریل کے پہلے ہفتے تک تعلیمی اداروں میں پہنچانے کی ہدایت جاری کر دیں گئیں

کلاس ششم کا نصاب اپریل کے آخری ہفتہ تک فراہمی یقینی بنایا جائے۔وزیر تعلیم نے نصاب کو جدید تقاضوں پر استوار کرنے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی،جوائنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزر رفیق طاہر نے وفاقی ایجوکیشن ریفارمز کے لئے نئے رولز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال (2020۔2021) کے دوران بارہویں کلاس تک تمام نصاب نیا ہو گا ، وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کم ازکم تعلیم ماسٹر مقرر کر دی گئی ہے جس کے لئے ایف پی ایس سی نے نئے رولز کی منظوری دے دی ہے نئے منظور ہونے والے بضابطوں کے مطابق اب اساتذہ کی بھرتی پی ٹی سی،سی ٹی کی بجائے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی بنیاد پر ہو گی، جب کہ گریڈ 16سے لیکر گریڈ18تک کے اساتذہ کی ترقی اور براہ راست بھرتی کا کوٹہ تبدیل کر کے پچاس پچاس فیصدکردیا گیا ہے ،ان سروس اساتذہ کو ترقی کے لیے تعلیمی قابلیت بڑھانا ہوگی، ڈائریکٹر سکولز وفاقی نظامت تعلیمات ثاقب شہاب نے کہا ہے کہ نئے جاری ہونے والے رولز کے مطابق عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر 1000کے قریب اساتذہ کو ترقی دی جائے گی جب کہ 1800نئے سبجیکٹ سپیشلسٹ بھرتی کیے جا سکیں گے اس طرح نئے سروس رولز حکومت کے ایجوکیشن ریفارمز کے گول میں یہ پہلا قدم ثابت ہوں گے ، اسلام آباد: دوسرے مرحلے میں ٹریننگ ،ٹیچرز سرٹیفکیشن کی جائے گی، ٹیچرز ایڈمنسٹریشن کو علیحدہ کرکے ایڈمنسٹریٹو ٹریننگ کروائی جائیں گی، مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن کا جدید نظام متعارف کروایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…