اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائر ڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے محمد الطاف کو نیب کا جعلی افسر بن کر ایک خاتون سے10تولے زیورہتھیانے، کئی افراد کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دینے اور بڑے پیمانے پر عوام الناس سے لاکھوں روپے لوٹنے کے مبینہ الزام میں گرفتار کر لیا ہے
اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔واضح رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قانون کے مطابق احتساب سب کیلئے اور خود احتسابی کی جس حکمت عملی کا اعلان کیا تھا اس پر نہ صرف نیب سختی سے عمل پیرا ہے بلکہ اب تک تقریباََ تیرہ ماہ میں سات ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو نیب کا نام استعمال کر کے نیب کے جعلی افسران بن کر عوام الناس کو لوٹنے میں مبینہ طور پرملوث تھے ۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے انٹیلی جنس ونگ کو سخت ہدایات جاری کی تھیں کہ نیب کا نام استعمال کر کے نیب کے جعلی افسر بن کر عوام الناس کو لوٹنے والے عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔چئیرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے انٹیلی جنس ونگ کی کارکردگی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اسی طرح محنت اور لگن کے سا تھ مستقبل میں بھی اپنے فرائض سرا نجام دیتے رہیں گے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائر ڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے محمد الطاف کو نیب کا جعلی افسر بن کر ایک خاتون سے10تولے زیورہتھیانے، کئی افراد کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دینے اور بڑے پیمانے پر عوام الناس سے لاکھوں روپے لوٹنے کے مبینہ الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔