بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو فون، کیاباتیں ہوئیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 21  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(اے این این ) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جسینڈا آرڈرن کو فون کیا اور انہیں سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد ان کے ردعمل کی تعریف کی۔ وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے فون پر بات چیت کے دوران نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔

عمران خان نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد وہاں کی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور مسلمانوں کے ساتھ باعزت برتاؤ پر ان کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے قابل تحسین اقدامات پر پاکستانی قوم شکر گزار ہے، نیوزی لینڈ کے مقامی حکام کی جانب سے سانحہ پر تیز رد عمل پر خراج تحسین کرتا ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلامو فوبیا اور عالمی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم آرڈرن نے دیگر رہنماں کو راستہ دکھایا ہے، آپ کی قیادت اور رویے کے باعث پاکستان میں آپ نے بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا، پاکستان کا دہشت گردی میں 70 ہزار سے زائد جانوں کا نقصان ہوا، غم کی اس گھڑی میں پاکستان نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کہا کہ اس حادثے کے باعث نیوزی لینڈ صدمے میں ہے، ہم نے فوری طور پر آٹومیٹک گنز اور رائفلز پر پابندی عائد کی۔جیسنڈا آرڈن نے سانحہ میں پاکستان کے نعیم رشید کی جرات و بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ نیوزی لینڈ مسلمانوں کی آزادی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعے مساجد پر حملے میں 50 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے،اس واقعے کی پاکستان سمیت دنیا بھر سے شدید مذمت کی گئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…