جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بہاولپور میں کالج پروفیسر کے قتل کے پیچھے چھپی اصل کہانی سامنے آگئی،بیٹے کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور/اسلام آباد (این این آئی)بہاول پورمیں گزشتہ روز قتل ہونے والے کالج پروفیسر کے بیٹے نے کہا ہے کہ کالج میں فن فیئر کا معاملہ تھا، جسے رکوانے کے لے میرے والد کو قتل کیا گیا۔بہاول پورمیں گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں شعبہ انگریزی

کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے قتل کا مقدمہ بی اے پارٹ ٹو کے طالب علم کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ایسوسی ایٹ پروفیسر خالد حمید کو گزشتہ روز صبح بی اے پارٹ ٹو کے طالبعلم خطیب نے چھری کے وار سے قتل کیا تھا۔پولیس نے ملزم خطیب کو گرفتار کرکے مقتول پروفیسر کے بیٹے ولید خان کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول پروفیسر کی نماز جنازہ گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں ہی ادا کی گئی جس میں طلبہ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پروفیسر خالد حمید کے سفاکانہ قتل پر اظہارافسوس کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔انہوں نے کہا کہ محض اختلاف کی بنیاد پرطالب علم کے ہاتھوں استاد کا قتل پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، سوچنا چاہیے کہ انتہا پسند رویوں کا راستہ روکنے کے لیے کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…