ممبئی (این این آئی)انڈین پریمیر لیگ کا بارہواں ایڈیشن (کل)23 مارچ سے شروع ہو گا اورٹور نا منٹ کے تمام میچز بھارت میں کھیلے جائیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں برس لیگ کی تاریخیں ملک میں عام انتخابات سے متصادم ہیں۔
اسلئے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد حتمی طور پر لیگ کے میچز کے شیڈول اور مقامات کا اعلان کیا جائیگا۔ دفاعی چمپئن چنائی سپر کنگز ٹائٹل کا دفاع کریگی اور دفاعی چمپئن ہونے کی حیثیت سے چنائی لیگ کے افتتاحی اور فائنل میچ کی میزبانی کا حق حاصل ہوگا۔