جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

لاہور سے نارووال جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس کو تقریباً30 سے زائد نوجوانوں نے یرغمال بنا لیا

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارنگ منڈی ( آن لائن ) رات گئے لاہور سے نارووال جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس کو تقریباً30 سے زائد نوجوانوں نے نارنگ منڈی ریلوے سٹیشن پر یرغمال بنا لیا اور ایک گھنٹہ تک ڈرائیور اورگارڈ کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ٹرین کو روکے رکھا ویکیوم پائپ توڑدیئے اورٹرین کوناکارہ بنادیا ریلوے پولیس اپنی جانوں کو بچانے کے لئے غائب ہو گئی

مسافروں کی چیخ و پکار پر کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی ایک گھنٹہ بعد نارنگ منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا مقدمہ درج بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹرین میں دو نوجوانوں کے مابین معمولی بات پر تصادم نے شدت اختیار کر لی چلتی ٹرین میں ہاتھا پائی اور گالی گلوچ کرتے رہے جس کے باعث خواتین بچوں اور بوڑھوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی نوجوان عورتوں اور بچوں پر گرتے رہے بعد ازاں ایک نوجوان نے فون پراپنے ساتھیوں کوصورتحال سے آگاہ کیاجب ٹرین نارنگ منڈی رکی تواس کے دو درجن سے زائد ساتھی نارنگ منڈی ریلوے سٹیشن پہنچ گئے اورمذکورہ نوجوان کو تلاش کرکے اس قدروحشیانہ تشددکانشانہ بنایاکہ وہ خون میں لت پت بیہوش ہوکرپلیٹ فارم پرگرپڑا جب ڈرائیور نے ٹرین چلانے کی کوشش کی تو مسلح نوجوانوں نے ٹرین کے ویکیوم پائپ اتاردیئے ڈرائیور اور گارڈ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں جبکہ ڈنڈ ہ بردارگروپ کے وحشیانہ تشدد سے بدو ملہی کا فیصل محمود شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…