منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

اسلام آباد سمیت پورے ملک کو بند کیا جائے گا، لاک ڈاؤن کی تاریخ کون سی جماعت دے گی؟ ایم ایم اے کے سربراہی اجلاس میں فیصلہ

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جلد ہی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک کو بند کیا جائے گا،نیشنل ایکشن پلان بدنیتی پر مبنی ہے اگر حکومت نے دینی مدارس پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس کی بھرپور مذاحمت کی جائے گی ،عورت ڈے کے نام پر جاری بے حیائی کو روکنے کیلئے

کارکنوں کو متحرک کردیا گیا ہے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایم اے کی سربراہی اجلاس کے بعد دیگر قائدین کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے سوا تمام رکن جماعتوں کے سربراہان شریک ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس کے بعد سربراہ ایم ایم اے مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 6، 7 ماہ میں پاکستان کو جس طرح مسائلستان بنایا گیا ہے ہمارا متفقہ موقف ہے کہ ہم پاکستان کی نظریاتی شناخت کے لئے قومی سفر جاری رکھیں گے اور عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہمارا مسئلہ ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتوں پر بھی ہم نے غور کیا ہے یہ فلسطین اور پاکستان کے خلاف ہے اور کشمیر کے مسئلہ کو خراب کرنے کا باعث بن سکتا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت نے پلوامہ کے بعد جارحیت کی جسکے بعد کہتے ہیں ہم نے قومی ایکشن پلان کو متحریک کردیا ہے میں حکومت پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ

دینی مدراس پر کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اسکی مذاحمت کی جائے گی انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان بدنیتی پر مبنی پلان ہے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دینی مدارس اور مساجد کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ ملک میں عورت ڈے کے نام پر جو مظاہرے کیے گئے اسے بیان نہیں کیا جاسکتا ہے ہم عورت ڈے کا دن منانے نہیں دیں گے

انہوں نے کہاکہ عورت ڈے پر سب کچھ بے نقاب ہوگیا ہے پورے ملک میں کارکنان کو متحریک کریں گے اور بے حیائی کو روکیں گے انہوں نے کہاکہ ملک میں کسی بھی قسم کی لبرلازم کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں اقلیتی نمائندے نے متفقہ طور پر قومی یکجہتی کی بات کی ہے ہمیں حکومتی حلقوں میں دنیا کی طرح کرب دکھائی نہیں دے رہا

ترکی کا وزیر جنازے میں شریک ہوا جبکہ یہاں میچ پر موسقی اور جشن منایا جاتا رہا مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے جو مسلمان اللہ کے گھر جانا چاہتا تو کیا اللہ نے اسکا راستہ روکا ہوا ہے ملک میں سینماوں کو فروغ دیا جارہا ہے ایم ایم اے اس حوالے سے ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ میں ہے اور اس پر ہم مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے اجلاس میں ملین مارچ کا۔سلسلہ جاری رکھنے پر سب نے اتفاق کیا ہے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد لاک ڈاون پر ایم ایم اے کی تمام جماعتیں متفق ہیں لاک ڈاون کی تاریخ جماعت اسلامی دے گی ۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…