جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت نے آج بس چھوٹا سا ٹریلر دیکھا ہے،پکچرابھی باقی ہے، پیپلز پارٹی نے دبنگ اعلان کر دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے آج بس چھوٹا سا ٹریلر دیکھا ہے، پکچر ابھی باقی ہے، پیپلز پارٹی تشدد کے ڈر سے خاموش بیٹھ کر تماشہ نہیں دیکھے گی۔بدھ کو سکھر میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیلکٹڈحکومت میں آنے والوں کو جمہوریت کا پتہ نہیں، پیپلزپارٹی تشددکے ڈر سے

خاموش بیٹھ کر تماشہ نہیں دیکھے گی، حکومت نےآج بس چھوٹا سا ٹریلر دیکھا ہے، پکچر ابھی باقی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ جان بوجھ کر حالات خراب کئے جا رہے ہیں، حربے استعمال کرکے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جاسکتا، پیپلز پارٹی کارکنان ہر حالات کا مقابلہ کریں گے۔پی پی رہنما نے کہا احتساب آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہئے، حکومت کی کوشش ہے نیب کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلے، حکومت کو سندھ کے اداروں اور عدالتوں پر اعتبار نہیں۔ان کا کہنا تھا کارکنوں کو گرفتار کرنا اچھی بات نہیں، راولپنڈی نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو لاشیں دیں، فواد چوہدری کو بیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، ہماری ہمیشہ کوشش رہی ملک آئین اور قانون کے مطابق چلے۔خورشیدشاہ نے کہا کیاسندھ کی عدالتوں پر اعتماد نہیں جو پنڈی لے گئے ،شائد پنڈی کی عدالتیں پیپلز پارٹی کیلئے بنی ہیں، پنڈی کورٹ سے بینظیر صاحبہ کو سزا دلائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم انہیں دعوت دیتے ہیں پارلیمنٹ کے اندر آئیں بات کریں، شیخ رشید کی بات ہم ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں، اللہ نہ کرے کچھ ہو جائے تو بات ریکارڈ پر ہونا ضروری ہے۔یاد رہے جعلی بینک اکانٹس کیس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے نیب نے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی ہے ، دونوں باپ بیٹا تحقیقات کے لئے اسلام آباد میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے۔ یہ بلاول بھٹو کی کسی بھی تفتیشی ادارے کے روبرو اپنی زندگی کی پہلی پیشی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…