جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ڈاؤلینس نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے صارفین کو بڑی رعایت دینے کا اعلان کر دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ڈاؤلینس پاکستان میں ہوم اپلائنسز کی مارکیٹ میں ٹیکنالوجی لیڈر ہے۔یہ ترکی کی سب سے بڑی انٹرپرائز،آرشلک کا کل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔ڈاؤلینس اب ریفریجریٹرز کی پوری رینج پر 23فیصد کی زبردست رعایت پیش کر رہا ہے تاکہ صارفین 23مارچ کو،’یوم قرار داد پاکستان‘ کے جشن میں شریک ہو سکیں۔ چنانچہ خریدار، پورے پاکستان میں،31مارچ، 2019ء تک تمام ریفریجریٹرزپر 23 فیصد کی یکساں رعایت حاصل کر سکیں گے۔

ڈاؤلینس کی جانب سے خوبیوں سے بھرپور، تمام قابل بھروسہ ریفریجریٹرز35 فیصد سے زیادہ بجلی بچاتے ہیں اور 12 سال کی وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہیں۔ ریفریجریشن ٹیکنالوجی کے ان شاہکاروں کو وسیع تحقیق اور ترقی کے مراحل سے گزرنے کے بعد ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں صارفین کی ضروریات کے بارے میں گہری آگاہی موجود ہے۔ بے مثال اعتماد اور اعلیٰ ترین معیار کی علامت یہ پروقار برانڈ مسلسل ترقی کر رہا ہے اور ملک بھر میں اس کی فروخت میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاؤلینس میں ہیڈ آف مارکیٹنگ، حسن جمیل نے کہا:’’ہمارے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم پوری قوم کے لیے ، تمام اقسام کے ریفریجریٹر ز پر 23 فیصد کی رعایت کی صورت میں،یوم قرارداد پاکستان کے جشن کو بھرپور بنا رہے ہیں۔ہمیں مارکیٹ کے تمام حصوں سے شاندار ریسپانس مل رہا ہے کیوں کہ صارفین بارعایت قیمت میں زیادہ سے زیادہ کارکردگی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ زیادہ جدید پروڈکٹس اور پیشکشیں ہمیں پوری قوم کا اعتماد اور بھروسہ حاصل کرنے میں مددفراہم کر رہی ہیں۔‘‘موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی ، پور ے پاکستان میں،پاورفل ریفریجریٹرز کی ضرورت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔لہٰذابڑی رعایت والی یہ پیشکش سال کے بہترین وقت پر متعارف کرائی گئی ہے اور ہمارا ویژن ہر گھر کے لیے ایک ریفریجریٹر فراہم کرنا ہے۔ان پروڈکٹس میں انتہائی جدید ٹیکنالوجیز اور R600A ریفریجرینٹ ہرگھر کے لیے بجلی کا خرچ کم کرتے ہیں۔ڈاؤلینس نے پورے پاکستان میں ڈیلرشپ اور ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا نیٹ ورک قائم کیا ہے تاکہ فوری بعد ازفروخت سروسز کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس ممتاز برانڈ نے،صارفین کی توقعات سے بڑھ کر، ایک مرتبہ پھر پروڈکٹ کے غیر معمولی فوائد، تجربات اور ڈیزائن میں کامیابی حاصل کی ہے جو کچن اور ہوم انٹیرئیرز سے مطابقت رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…