پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کے 200 سے زائد جیالے تو گرفتار ہوئے مگر 50 مزید جیالے کدھر ہیں؟نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 20  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (سی پی پی )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 200 سے زائد جیالے گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ پرامن احتجاج کیلئے آنے والے 50 جیالے لاپتہ ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد سے اب تک 200 سے زائد جیالے گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ پرامن

احتجاج کیلئے آنے والے 50جیالے بھی لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاٹھی چارج سے ہمیں روکا نہیں جا سکتا ، انتظامیہ گرفتار جیالوں کو فوری رہا کرے۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیب کے دفتر میں پیش ہوئے ہیں۔ دونوں کی پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز کے سامنے جمع ہونا شروع کر دیا اور عمارت کے گیٹ کے سامنے کھڑے ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…