کینبرا(این این آئی)آسٹریلوی حکومت نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں بیانات پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلوی وزیراعظم نے ترک سفیر کو بھی طلب کرلیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر کا اپنی انتخابی
ریلی کے دوران کہنا تھا کہ یہ حملے اسلام کے خلاف کیے گئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلوی حکومت کے اسلام مخالف رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ ویسا ہی ہو گا، جیسا پہلی عالمی جنگ میں گیلی پولی میں ہوا تھا۔ تب عثمانی فوجیوں کے ہاتھوں تقریبا آٹھ ہزار آسٹریلوی فوجی مارے گئے تھے۔