اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارتی کوششیں ناکام،چین نے مسعود اظہرسے متعلق اپنے واضح اور اٹل موقف کا اعلان کردیا

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ( آن لائن)چین ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مسعود اظہر سے متعلق ہمارا موقف واضح اور اٹل ہے ،پاک بھارت کشیدگی پر دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں ، پاک چین کے وزرائے خارجہ سطح کی سٹرٹیجک مذاکرات آ ج ہوں گے جس میں خطے میں کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ ترجمان وزارت خارجہ چین کینگ شوانگ نے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے چین تعمیری اور ذمہ دارانہ انداز میں حل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا مسعود اظہر سمیت دیگر معاملات پر پاکستان اور بھارت سے قریبی رابطے رکھیں گے۔ چین پاک بھارت کا ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے امن اور استحکام کے لئے دو طرفہ مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے اور چین دونوں ممالک کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے پر پاکستانی اقدام کو سراہتے ہیں ۔ اس سے دونوں ممالک کے مابین تناؤ میں کمی کے لئے مدد ملے گی۔ ہمیں اْمید ہے کہ پاکستان اوربھارت اپنے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ چین نے بھارت کو کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔بھارت میں تعینات چینی سفیر لوو زاہوئی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ یاد رہیکہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قراردار کو آخری لمحے میں ویٹو کر دیا تھا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…