پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

شریف خاندان کی ملکیت میں چلنے والے اتفاق ہسپتال لاہور کی طرف سے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 19  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد ( آن لائن ) شریف خاندان کی ملکیت میں چلنے والے اتفاق ہسپتال لاہور کے نام پر کروڑوں روپے ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر حکام نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اتفاق ہسپتال لاہور سلطان فاؤنڈیشن ملتان کی انتظامیہ بھی کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث قرار دیئے جارہے ہیں دونوں خیراتی اداروں نے ٹیکس چوری کے لئے اصل معلومات ٹیکس حکام سے چھپانے میں مصروف عمل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اتفاق

ہسپتال ٹرسٹ لاہور جس کا این ٹی این نمبر 0786795 ہے نے 2015 ء میں اپنے اثاثوں کی ملکیت 83 کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار روپے تھی۔ یہ معلومات ہسپتلا انتظامیہ کی اپنے ریکارڈ مین سامنے آئی ہے ۔ قانون کے مطابق ایسے خیراتی ادارے جو ٹیکس چھوٹ کی سہولت رکھتے ہیں کی انتظامیہ کو اپنے اخراجات کے بعد جو فنڈز بچ جائیں وہ حکومت کے سرمایہ کاری سکیموں میں خرچ کرنا قانون کے مطابق ضروری ہیں جبکہ آمدن کی 23 فیصد سے زائد آمدن کو گورنمنٹ سیکیورٹی ‘ نیشنل سیونگ سکیم اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی تاکہ ٹیکس چھوٹ کی سہولت کا فائدہ عوام اور حکومت کو بھی حاصل ہو۔ ریکارڈ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سلطان فاؤنڈیشن ملتان کی آمدن 2014 ء میں 1 ارب 9 کروڑ سے زائد ھی جبکہ 2003 ء میں فاؤنڈیشن کے پاس صرف 83 لاکھ روپے آمدن ظاہر کی گئی تھی۔ ایف بی آر حکام نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا گیا ہے کہ آمدن کے بارے میں غلط معلومات دینے اور ٹیکس چوری میں ملوث ہونے پر سلطان فاؤنڈیشن اور اتفاق ہسپتال لاہور کی بطور ٹرسٹ (خیراتی ادارہ) کی رجسٹریشن منسوخ کی جاےء اور 36 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری فوری ریکوری کی جائے جبکہ ٹیکس معلومات چھپانے پر اداروں کی انتظامیہ پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں۔ ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ اتفاق ہسپتال لاہورکی بطور خیراتی ادارہ رجسٹریشن منسوخی کا عمل جاری ہے اور 41 ملین سے زائد کی ٹیکس چوری کی ریکوری بارے اقدامات زیر عمل ہیں اور بہت جلد انتظامیہ کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اتفاق ہسپتال لاہورکی انتظامیہ شریف خاندان ہے جو یہ ہسپتال خیراتی بنیادوں پر چلا رہے ہیں لیکن ہسپتال جانے والے مریصوں نے شکایت درج کرائی ہے کہ ہسپتال میں شہر کا مہنگا ترین علاج کیا جاتا ہے اور مریضوں کے لواحقین کو لوٹا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…