اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین بھی شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے جہانگیر ترین کو کابینہ کے اجلاس میں شرکت خصوصی دعوت دی تھی ۔انہوں نے وفاقی کابینہ کو زراعت سے متعلق امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ واضح رہے کہ کابینہ نے زرعی اصلاحات کے شعبہ کیلئے آئندہ پانچ سالوں کے دور ان 290ارب روپے کی رقم مختص
کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے جس کی وجہ سے جہانگیر ترین پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی چھوڑنا پڑا جبکہ وہ گزشتہ عام انتخابات میں بھی عدالتی فیصلے کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکے تھے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کی حیثیت سے وزیر اعظم عمران خان نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی صدارت رکھنے پر انہیں مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے رہے ۔