جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، انڈیکس میں بھی بڑی کمی

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو پھر مندی چھاگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 239.58پوائنٹس کی کمی سے38612.37پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 63.60فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 31ارب35کروڑ66لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی صرف7کروڑ8لاکھ9ہزار شیئرز تک محدود رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز

مثبت زون میں ہوا اورحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،سیمنٹ اورکیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکے نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرگیالیکن بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے تحت مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکا اورمندی کے اثرات چھاگئے جس کے باعث انڈیکس 38532پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 239.58پوائنٹس کی کمی سے38612.37پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس175.60پوائنٹس کمی سے18240.07پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 489.67پوائنٹس کمی سے63111.36پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 239.58پوائنٹس کمی سے28314.32پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر338کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،215کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 31ارب35کروڑ66لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب93ارب14کروڑ20لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر7کروڑ8لاکھ 9ہزارشیئرزکاکاروبارہوا

جوپیر کی نسبت2کروڑ87لاکھ26ہزارشیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپ موریس کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت185روپے اضافے سے3975روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت81.80روپے اضافے سے1799روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی صنوفی ایونٹس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت40.01روپے کمی سے815روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت31.33روپے کمی سے1698.67روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک الیکٹران ،بینک آف پنجاب ،ٹی آر جی پاکستان ،میپل لیف ،سوئی ناردرن گیس کمپنی ،بینک الفلاح ،یونٹی فوڈز،کے الیکٹرک ،فوجی سیمنٹ اور لوٹی کیمکل کے حصص سرفہرست رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…