جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

شین واٹسن سے الجھنے پر امام الحق مشکل میں پھنس گئے

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں قومی اوپنر امام الحق آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کے ساتھ الجھنے پر مشکل میں پھنس گئے۔ سوشل میڈیا پر امام الحق کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ ا۔فائنل میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن سات رنز بنا کر رن آٹ ہوئے تو پشاور زلمی کے

امام الحق نے ان کے ساتھ تلخ اور غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور واٹسن کو ہاتھ کے اشارے سے باہر جانے کو کہا جس کو گراؤنڈ میں موجود ہزاروں تماشائیوں اور ٹی وی سکرین پر کروڑوں لوگوں نے بھی دیکھا۔امام الحق کی اس حرکت پر انہیں شائقین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ شائقین نے کہاکہ امام الحق کارو یہ کسی طور پر بھی مناسب نہیں تھا،انہیں مہمان کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا-سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ جب پاکستان آنے کیلئے کوئی تیار نہ تھا تو انہیں اسٹارز نے پاکستان آکر پاکستان کو عزت دی اور پھر انھیں سٹارز کو عزت دینے کے بجائے بے عزت کرنے کی کوشش قابل قبول نہیں، پی سی بی امام الحق خلاف ایکشن لیں-ایک اور صارف نے لکھا کہ امام الحق کا چچا چیف سلیکٹر ہے اس کا کوئی کیا بگاڑ سکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر شائقین نے امام الحق سے اپنی اس حرکت کی معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ادھر فائنل میچ کے دوران تماشائیوں نے بھی امام الحق کے اس رویئے پر شدید تنقید کی اور اوپنر کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ابتدا میں امام الحق تماشائیوں کی طرف سے اسے اپنی حوصلہ افزائی سمجھتے رہے تاہم جب اصل معاملہ سمجھ آیا تو انہوں نے ہاتھ جوڑ کر شائقین سے چپ رہنے کی درخواست کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…