ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل فور کی رنگا رنگ اختتامی تقریب،سانحہ نیوزی لینڈ کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،صدرمملکت ، آرمی چیف کی شرکت

datetime 17  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن )پاکستان سپر لیگ فائنل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی، اختتامی تقریب سے قبل سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے گراؤنڈ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اختتامی تقریب میں گلوکار ابرار الحق، آئمہ بیگ اور فواد خان سمیت جنون بینڈ نے پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کیا جس پر گراؤنڈ میں موجود شائقین بھی جھوم اٹھے۔

صدرمملکت عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈی جی رینجرز، وزیر ریلوے سمیت ارکان صوبائی اسمبلی بھی پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھے ۔ ابتدائی طور پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی احسان مان نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا انکا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کرانا فخر ہے، کرکٹ کا گیم ہی لوگوں کے چہروں پر خوشی لاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان سمیت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سیکورٹی فورسز اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی مدد سے پی ایس ایل کا فائنل یہاں ہو رہا ہے۔ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل ہے جو ٹیم جیتے گی وہ ٹرافی لے جائے گی، لیکن اصل ایوارڈ کے حق دار کراچی والے ہیں ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2 سال پہلے وعدہ کیا تھا پی ایس ایل یہاں لائیں گے، اس سال سارے میچز یہاں ہو رہے، کراچی والے جیت گئے، جو بھی ٹیم جیتے، جیت کرکٹ اور پاکستان کی ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہوگی کہ انٹرنینشل کرکٹ پاکستان آئے اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے اس کی شروعات ہو۔وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کراچی میں منعقد کروانے پر تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔مراد علی شاہ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائس چرچ میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے لواحقین ستے تعزیت بھی کی۔

بعد ازاں لیجنڈری نازیہ حسن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، اور ان کے مختلف گانوں پر پرفارمنس پیش کی گئی۔ ان کے بعد فواد خان نے پاکستان سپر لیگ کے رواں برس کے ٹائٹل سانگ پر پرفارمنس پیش کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔فواد خان کی پرفارمنس کے بعد پی ایس ایل فائنل کے مہمانِ خصوصی میں شامل سابق ہسپانوی فٹبالر کارلوس پیؤل بھی اسٹیج پر تشریف لائے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، یہاں سے بہت پیار مل رہا ہے اور میں ان کی مہمان نوازی کا شکر گزار ہوں۔

ایشیا کے معروف میوزیکل بینڈ جنون نے بھی پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں اپنی پرفارمنس سے محظوظ کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کے مشہور ملی نغمے دل دل پاکستان پر بھی پرفارمنس دی۔خیال رہے کہ اس ملی نغمے کے اصل گلوکار وائٹل سائنز کے جنید جمشید تھے جو 7 دسمبر 2016 کو حویلیاں طیارہ حادثے میں 41 مسافروں اور طیارے کے عملے کے 5 اراکین سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔ پی ایس ایل فور کے فائنل کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا اور 28 ہزار سے زائد افراد میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…