اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

برطانوی پارلیمنٹ میں ترمیم منظور ، کسی بھی منظرنامے میں نو ڈیل بریگزٹ مسترد

datetime 14  مارچ‬‮  2019 |

لندن (این این آئی)برطانوی دارالعوام کے ارکان کی اکثریت نے مستقبل میں کسی بھی منظر نامے میں کسی ڈیل کے بغیر یورپی یونین سے اخراج کو مسترد کردیا ہے۔دارالعوام کے 312 ارکان نے بریگزٹ ڈیل میں ترمیم اے کے حق میں ووٹ دیا ہے اور 308 ارکان نے اس کی مخالفت کی ہے۔

یہ ترمیم ارکان کے ایک گروپ نے پیش کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کی منظوری سے وزیراعظم تھریز امے پر کسی ڈیل کے بغیر یورپی یونین سے اخراج کو مسترد کرنے کے لیے دباؤ بڑھے گا۔اس ترمیم میں بھی حکومت سے یہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نو ڈیل ایگزٹ کو مسترد کردے۔اس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کسی سمجھوتے کے بغیر 29 مارچ کو برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا نہیں چاہتی ہے اور اس ضمن میں کسی بھی ڈیل کی پارلیمان میں توثیق ہونی چاہیے۔اس ترمیم اے کے ذریعے حکومت کی تحریک کو مسترد کردیا گیا ہے۔لیکن اس کا ایک یہ مطلب ہوسکتا ہے کہ ارکان پارلیمان اب بریگزٹ کو موخر کرنے کے لیے رائے شماری کا سہارا لے سکتے ہیں۔اس ضمن میں تحریک یا قرارداد پر جمعرات کو پارلیمان میں رائے شماری ہو گی۔اگر ارکان اس کو کثرت رائے سے منظور کر لیتے ہیں اور یورپی یونین بھی اس سے متفق ہو جاتی ہے تو پھر برطانیہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 29 مارچ کو یو رپی یونین کو خیرباد نہیں کہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…