پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ پسیانوالہ میں دریائے راوی کی تندوتیزلہروں نے تباہی مچادی

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارنگ منڈی( آن لائن ) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ پسیانوالہ میں دریائے راوی کی تندوتیزلہروں نے تباہی مچادی راوی کاکٹاؤ آبادیوں کوبھی چھونے لگاعلاقہ بھرمیں تشویش کی لہردوڑگئی سینکڑوں ایکڑ زرخیزترین زرعی رقبہ خوفناک زمینی کٹاؤکے باعث تیزی سے راوی کی نذرہونے پر کسانوں کاشتکاروں اور زمینداروں کا

دریا کنارے زبردست احتجاج متاثرین چوہدری قربان علی نمبردار امانت علی امجدعلی، محرم، سرفراز،شفقت اورارشدنے روتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سیکرٹری انہاراورڈی سی شیخوپورہ سے ہنگامی بنیادوں پر کٹاؤکوروکنے کیلئے مضبوط بند (پشتے)بنانے کامطالبہ کیاہے متاثرین نے بتایاکہ نارنگ منڈی کے علاقہ جاجوگل کے قریب پنجاب کی بڑی نہرمرالہ راوی لنک کا 22ہزارکیوسک پانی راوی میں ڈال دیاجاتاہے جوخوفناک زمینی کٹاؤکررہاہے جس سے روزانہ حدنگاہ تک کروڑوں روپے کازرعی رقبہ ملیامیٹ ہورہاہے اورایک سو سے زائد خاندانوں جن کاواحدزریعہ معاش صرف کھیتی باڑی ہے شدیدمتاثرہورہے ہیں ان کی نیندیں اڑگئی ہیں اوراپنی زمینوں کو راوی میں گرتادیکھ کر دریاکنارے آنسو بہاتے نظرآتے ہیں راوی ایک خوفناک اژدھاکی شکل میں سونااگلتی پنجا ب کی بہترین اراضی کو تیزی سے نگل رہی ہے جس کے باعث غریب کسان اپنی زمینوں کواونے پونے داموں فروخت کرکے نکل مکانی پرمجبورہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ راوی کے خوفناک کٹاؤ کوہنگامی بنیادوں پرنہ روکاگیاتودفاعی نقطہ نظرسے بنائی گئی بی آربی نہربھی کٹاؤکی نظرمیںآجائے گی یہ سینکڑوں غریب کسانوں کامعاشی قتل ہوگا اورپوراعلاقہ اناج سے بھی محروم ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…