بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

یوم پاکستان،18 سے 30 مارچ تک بڑی پابندی عائد

datetime 14  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد انتظامیہ نے 23مارچ کو یومِ پاکستان کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے۔ انتظامیہ نے 23مارچ کے دن کی تمام تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ حکام نے یومِ پاکستان کے روز شہر میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی، 23مارچ کی آمد سے پہلے شہر میں موجود تمام گیسٹ ہاؤسز کی سیکیورٹی چیکنگ کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تیرہ سے زیادہ مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔23مارچ کو

یومِ پاکستان کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس نے تمام تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے د ی ہے۔ 18مارچ سے30مارچ تک پریڈ گراؤنڈ کے ارد گرد تمام شادی ہالز بند رہیں گے، اسی طرح پریڈ گراؤنڈ کے اطراف میں بس اڈے بھی بند رہیں گے۔شہر میں کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر بھی مکمل پابندی رہے گی۔ حکام نے شہر میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ کے ارد گرد کسی بھی قسم کے سٹالز لگانے پر بھی پابندی ہو گی۔ گراؤنڈ کے ارد گرد موجود بھینسوں کے باڑے بھی بند رہیں گے اور انہیں کسی اور جگہ منتقل کیا جائے گا۔ اطراف میں موجود جگہوں پر جہاں تعمیرات کا کام جاری ہے وہ بھی 18مارچ سے30مارچ تک بند رہے گا۔گردونواح میں موجود فیکٹریاں بھی اس دوران بند رہیں گی۔بدھ کے روز آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بتایا کہ 23مارچ کے روز پاکستان افواج کی پریڈ کی تقریب میں ملائیشیا کے صدر مہاتیر محمد مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں کئی غیر ملکی شخصیات شرکت کریں گی اس لیے اس تقریب کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر بہت کام کیا گیا ہے۔ شہریوں کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے اور پریڈ میں آنے والے شہریوں کے لیے پارکنگ بھی مخصوص کر دی گئی ہے۔ یومِ پاکستان کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور تینوں افواج کے سربراہان شرکت کریں گے اور ملائیشیا کے صدر مہاتیر محمد مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…