ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟ وزیر ریونیو حماد اظہر کڑوا سچ سامنے لے آئے

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو خسارہ بہت زیادہ تھاجسے ہم نے کنٹرول کیا،گیس سیکٹر میں پچھلی حکومت نے خسارہ چھوڑا جس کے باعث گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کیا گیا،پاکستان میں ترسیلات زرد اضافہ ہوا ہے، ہم نے ایف اے ٹی ایف پر بہت محنت کی ہے ، انہوں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے اچھی پیشرفت کی ہے،انشااللہ ہم آئندہ آنے والے دنوں میں ملکی خسارے کو مزید کنٹرول کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے یہ بات بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ہماری حکومت کو آئے ہوئے 200 سے زائد دن ہوگئے ہیں ،جب ہم نے حکومت سنبھالی تو خسارہ بہت زیادہ تھا ،ہمارا فسکل ڈیٹ 2300 ارب پر کھڑا تھا جسے آ کر ہم نے کنٹرول کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) سے سوال پوچھتا ہوں کہ آج وہ کم از کم سچ بتائیں ،سٹیٹ بینک کے ریزرو کہاں کھڑے تھے اس کے متعلق وہ خودبتائیں،ہم نے ان کے بلند دعوے خاموشی سے برداشت کئے ،ہم نے یو اے ای ،چائنہ ،سعودیہ اور قطر کے کامیاب دورے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آ کر امیروں پر ٹیکس لگایا ۔حماد اظہر نے کہا کہ ہم ایف بی آر کے ادارے کو بھی اور مضبوط کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے سیکٹر میں پچھلی حکومت نے خسارہ چھوڑا تھا جس کے باعث ہم نے گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کیا لیکن عوام پر بلوں کا بوجھ کم ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان بناؤ فنڈ بھی متعارف کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترسیلات زرد اضافہ ہوا ہے، ہم نے ایف اے ٹی ایف پر بہت محنت کی ہے ،ایف اے ٹی ایف نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے اچھی پیشرفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ

ہم نے ایف اے ٹی ایف کو خط بھی لکھا ہے کہ بھارت کو نکالا جائے اور پاکستان کے اوپر بھارت کی رائے نہ لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چھے سے سات ماہ کے اندر پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا ہے،ہم نے پاکستان کے مختلف خسارے کو بھی کم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کی رفتار پچھلی حکومتوں میں بہت زیادہ کم تھی ،انشااللہ ہم آئندہ آنے والے دنوں میں ملکی خسارے کو مزید کنٹرول کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…